05/Jul/2021
News Viewed 1425 times
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو نیو یارک فلیٹ سے متعلق سوالنامہ جاری کردیا گیا۔دوسری جانب سابق صدر نے نیب کی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آبا د ہا ئی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔
نوازشریف کی ضمانت کی درخواست نا قابل قبول
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں آصف علی زدار ی سے پوچھا گیا ہے کہ نیو یارک میں جائیداد کیسے بنائی گئی ہے ، نیب نے معلومات کے حصول کے لئے سابق صدر کو کال اپ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
دوسر ی جانب سابق صدرآصف علی زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ نیب کال اپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کاخد شہ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا ل اپ نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے ۔
سابق صدر کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔